جے این یو (جواہر لال نہرو یونیورسٹی) میں مبینہ ملک مخالف پروگرام کانظم کرنے کے لئے غداری اور مجرمانہ سازش کے الزام میں گرفتار جے این یو کے اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کی مدافعت کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر شتروگھن سنہا نے
کہا ہے کہ کنہیا نے ملک مخالف یا آئین مخالف کوئی بات نہیں کہی۔
پارٹی سے بظاہر برگشتہ رہنما شتروگھن سنہا نے آج صبح کچھ ٹویٹ کیا ہے کہ انہوں نے کنہیا کی جوتقریر سنی اس میں بہار کے بیٹے نے ملک مخالف یا آئین مخالف کوئی بات نہیں کہی۔